99 Ramadan Poetry In Urdu – رمضان شاعری

Ramadan Shayari in Urdu beautifully encapsulates the spiritual essence and reflective mood of the holy month of Ramadan. This collection of Ramadan poetry in Urdu brings together heartfelt expressions of devotion, fasting, and inner peace.Whether you’re seeking profound spiritual connection or simply want to celebrate this sacred time with poetic words, these verses offer solace and inspiration.

Ramadan poetry allows you to reflect on the significance of fasting, prayers, and self-discipline during this blessed month. Explore the rich tradition of Ramadan Shayari, where the emotions of peace, gratitude, and devotion come alive in every line. Let these latest verses inspire you and bring you closer to the true spirit of Ramadan.

Ramzan Mubarak Poetry in Urdu

چاند نے روشنی بکھیری ہے، رحمت سبھی پر برستی رہے
رمضان کی پاک رات میں، سرہانے سے فکریں سرکتی رہیں
اسی کا نام لیے جائیں گے قیامت تک
ہمارے ساتھ رہے گی اذان بھی ہم بھی
"زندگی میں تمہاری رحمتوں کی بہار آئے،
رمضان ہو مبارک، خوشیوں کی سوغات لائے۔"
"ہر عبادت کا تجھے ثواب ملے میرے دوست،
رمضان مبارک ہو، تو ہمیشہ خوش رہے میرے دوست۔"

"ہر سجدہ تیرا قبول ہو جائے،
رمضان کا مہینہ مقبول ہو جائے۔"

"رب کی نعمت تجھے یوں ہی ملتی رہے،
رمضان کی برکت تجھ پر ہمیشہ برستی رہے۔"

"تیرے گھر میں سکون اور برکت رہے میرے دوست،
رمضان مبارک، میں چاہوں ہر نعمت نصیب ہو تجھے۔"
"ہر لمحہ تیرا عبادت میں گزرے،
رمضان مبارک، تو رحمت میں نکھرے۔"

"آپ اِدھر آئے اُدھر دین اور ایمان گئے
عید کا چاند نظر آیا تو رمضان گئے…"

"پھر سوچ کے یہ صبر کیا اہلِ ہوس نے
بس ایک مہینہ ہی تو رمضان رہے گا…"

"کیوں اشارہ ہے اُفق پر آج کس کی دید ہے؟
الوداع ماہِ رمضان، وہ ہلالِ عید ہے…"

"لیلۃ القدر ہے ہر شب، اُسے ہر روز ہے عید
جس نے مے خانے میں ماہِ رمضان دیکھا ہے…"

"دل اور سیاہ ہو گئے ماہِ رمضان میں
اِک حوض ہے آئینۂ نیرنگ زمین پر…"

روزہ دارانِ جدائی کو خمِ ابروئے یار
ماہِ عیدِ رمضان تھا، مجھے معلوم نہ تھا

ماہِ رحمت کی خبر کس کے لیے لایا ہے تُو
کون تیرا منتظر تھا، کس لیے آیا ہے تُو

رمضان آیا
ہر دل پہ چھایا
اے چاند ان کو میرا پیغام کہنا، خوشی کا دن اور ہنسی کی شام کہنا!!
جب وہ دیکھیں بہار آ کے، تو ان کو میری طرف سے رمضان مبارک کہنا۔
ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، اس لیے ہر درد سہتے ہیں!!
کوئی ہم سے پہلے وش نہ کر دے آپ کو، اس لیے سب سے پہلے "رمضان المبارک" کہتے ہیں۔
چاند کی پہلی دستک پر، چاند مبارک کہتے ہیں!!
سب سے پہلے ہم آپ کو رمضان مبارک کہتے ہیں۔
اس رمضان میں میرا ایک کام کرنا
ہر سحری سے پہلے، ہر نماز کے بعد
ہر افطاری سے پہلے، ہر تراویح کے بعد
ہر تلاوت سے پہلے، ہر دعا کے بعد
اپنی دعا کے چند الفاظ میرے نام کرنا۔
دربار میں تیرے جھکا ہے سر، سلامت رکھنا
دعا میں اٹھا ہے ہاتھ، سلامت رکھنا
رہے تیری رحمت نظر ہم پہ، سلامت رکھنا
اے خدا، تو ہمیشہ دل میں رہے ہمارے، سلامت رکھنا
ذکر سے دل کو آباد کرنا،
گناہوں سے خود کو پاک کرنا
ہماری بس اتنی سی گزارش ہے
کہ رمضان کے مہینے میں ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا
چاند سے روشن ہو رمضان تمہارا
عبادت سے بھرا ہو روزہ تمہارا
ہر روزہ اور نماز ہو قبول تمہاری
یہ ہی اللہ سے ہے دعا ہماری
رحمت اور برکت کا آیا "مہمان"
نعمت اور مغفرت کا ملے گا "انعام"
کر لو تیاری استقبال کی
آ رہا ہے پیارا "ماہِ رمضان"
وہ سحری کا مزہ
وہ افطاری کا انتظار
وہ قرآن کی تلاوت
وہ نماز کی دعوت
وہ روزے کا نور
صرف کچھ دن دور
مرحبا صد مرحبا پھر آمدِ رمضان ہے
کھل اٹھے مرجھائے دل، تازہ ہوا ایمان ہے


ہم گناہ گاروں پہ یہ کتنا بڑا احسان ہے
یا خدا تو نے عطا پھر کر دیا رمضان ہے

رمضان کا چاند دیکھا، روزے کی دعا مانگی!!
روشن ستارہ دیکھا، آپ کی خیریت کی دعا مانگی۔

"یہ میرا پہلا رمضان تھا اُس کے بغیر
مت پوچھو کس منہ سے روزے کھولے ہیں…"

Related Urdu Poetry Collections

Islamic Urdu Poetry :99 islamic urdu shayari.

Hajj Umrah urdu Poetry :99 Hajj Umrah Urdu Shayari.

Explore More Urdu Shayari

Want to read poetry beyond Gham Shayari? Visit our Urdu Poetry homepage for timeless Shayari on love, friendship, emotions, and more.