Happy Birthday Shayari in Urdu adds a poetic touch to your birthday wishes, making your greetings more heartfelt and meaningful. These verses express warm wishes, love, and blessings for the birthday person. From funny birthday poetry to deeply sentimental lines, Birthday Shayari in Urdu offers something for everyone.
Whether you want to make someone smile with humor or express your heartfelt wishes, this collection of poetry will make your message stand out. Celebrate the special occasion with these beautifully crafted birthday poems that will leave a lasting impression on the recipient
Happy Birthday 2 Lines Shayari
ہر لمحہ آپ کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رہے،
ہر غم سے آپ انجان رہیں،
جس کے ساتھ مہک اٹھے آپ کی زندگی،
ہمیشہ آپ کے پاس وہ انسان رہے۔
سالگرہ مبارک ہو!
اُگتا ہوا سورج آپ کے لیے دعا کرے،
کھلتا ہوا پھول آپ کو خوشبو دے
ہم تو کچھ دینے کے قابل نہیں،
دینے والا ہزار خوشیاں دے آپ کو!
سالگرہ مبارک ہو!
Birthday Shayari for Friend
ضرور کسی نے دل سے تمہیں پکارا ہوگا،
ایک بار تو چاند نے بھی تمہیں نِہارا ہوگا،
مایوس ہوئے ہوں گے ستارے بھی اُس دن،
جب خدا نے زمین پر تمہیں اُتارا ہوگا۔
جنم دن مبارک!
اے خدا! میرے یار کا دامن خوشیوں سے سجا دے،
اُس کے جنم دن پر اُسی کی کوئی رضا دے،
در پہ تیرے آؤں گا ہر سال،
کہ اُسے کبھی کوئی گِلہ نہ رہے۔
بار بار یہ دن آئے،
بار بار یہ دل گائے،
تو جئے ہزاروں سال،
یہی ہے میری آرزو۔
ہر پل نے کہا ایک پل سے
پل بھر کے لیے تم میرے سامنے آ جاؤ
پل بھر کا ساتھ کچھ ایسا ہو
کہ ہر پل تم ہی یاد آؤ
دعا ہے کہ کامیابی کے ہر شِکھر پر آپ کا نام ہو،
آپ کے ہر قدم پر دنیا کا سلام ہو،
ہمت سے مشکلوں کا سامنا کرنا ہماری دعا ہے،
کہ وقت بھی ایک دن آپ کا غلام ہو۔
Sister Birthday Shayari
ہر راہ آسان ہو،
ہر راہ پر خوشیاں ہوں،
ہر دن خوبصورت ہو،
ایسا ہی پورا جیون ہو،
یہی ہر دن میری دعا ہو،
ایسا ہی تمہارا ہر جنم دن ہو
پھول بن کر مسکرانا زندگی،
مسکرا کر غم بھلانا زندگی،
جیت کر خوش ہونا تو کیا ہوا،
ہار کر خوشیاں منانا بھی زندگی…
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پر ناز کرے،
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے،
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو،
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو۔
کہ تیرے جنم دن پر خدا پاک تجھے
وہ سب کچھ عطا کرے جس کی تمنا تیرے دل نے کی،
ہر وہ خواہش جو تیرے لبوں پر مچلتی ہو پوری ہو!
اور تیری یہ روشن آنکھیں ہمیشہ چمکتی رہیں،
تیری معصوم مسکراہٹ ہمیشہ تیرے لبوں کا محور ہو،
خوشیوں سے تیرا دامن ہمیشہ بھرا رہے،
اور خدا پاک! تیری عمر دراز کرے۔
آمین
ہم آپ کے جنم دن پر دیتے ہیں یہ دعا،
ہم اور تم مل کر، ہوں گے کبھی نہ جدا،
جیون بھر ساتھ دیں گے، اپنا ہے یہ وعدہ،
تجھ پر اپنی جان بھی دیں گے، اپنا ہے یہ ارادہ۔
میرے کلاس فیلوز کی طرف سے،
میرے آفس کولیگز کی طرف سے،
اور میرے 16 کروڑ پاکستانیوں کی طرف سے،
تمہیں سالگرہ مبارک!
ایک دعا مانگتے ہیں ہم اپنے خدا سے،
چاہتے ہیں آپ کی خوشی پورے ایمان سے،
سب حسرتیں پوری ہوں آپ کی،
اور آپ مسکرائیں دل و جان سے۔
تیرے جنم دن پر تجھے کیا پیش کروں؟
تاج محل دوں تجھے یا چاندنی رات پیش کروں؟
اور تو کچھ نہیں میرے پاس اے میرے صنم
سوچتا ہوں بس تجھے اپنی وفا پیش کروں۔
پھولوں نے امرت کا جام بھیجا ہے،
سورج نے آسمان سے سلام بھیجا ہے،
مبارک ہو آپ کو جنم دن،
ہم نے دل سے یہ پیغام بھیجا ہے۔
چاند کی طرح تم جگمگاؤ،
پرندوں کی طرح گنگناؤ،
تمہارے جنم دن پر دعا کرتے ہیں،
جو چاہو وہ تمہیں مل جائے۔
"آسمان کی بلندیوں پر نام ہو آپ کا،
چاند کی زمین پر مقام ہو آپ کا،
ہم تو رہتے ہیں چھوٹی سی دنیا میں،
پر خدا کرے سارا جہان ہو آپ کا۔"
Explore the Poetic Universe
Our Urdu Poetry Categories offer rich content for every occasion.